بلوچستان کا بجٹ 13مئی کو بروز اتوار پیش ہوگا

جمعرات مئی 16:27

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) محکمہ خزانہ بلوچستان نے سپریم کورٹ کے کوئٹہ میں سماعت اور دیگر مصروفیات کے سبب اب بلوچستان کا بجٹ 13مئی بروز اتوار کو پیش ہوگا،اس حوالے سے تمام ترتیاریاں مکمل کرلی گئیں ہے ،13مئی کو کابینہ کا اجلاس منعقد ہوگا جس میں بجٹ کی منظوری دی جائیگی ،اسی روز شام چار بجے مشیر خزانہ ڈاکٹر رقیہ ہاشمی بلوچستان اسمبلی میں پیش کریگی ۔