افغانستان تاریخی ٹیسٹ سے قبل بھارتی سرزمین پر بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کی میزبانی کرے گا

جمعرات 10 مئی 2018 16:30

کابل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) افغانستان آئندہ ماہ بھارت کے خلاف شیڈول تاریخی ٹیسٹ سے قبل بھارتی سرزمین پر بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کی میزبانی کرے گا۔

(جاری ہے)

افغانستان اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ 14 جون سے شیڈول ہے، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے گزشتہ برس افغانستان اور آئرلینڈ کی ٹیموں کو ٹیسٹ کھیلنے کا درجہ دیا تھا، آئرش ٹیم آج جمعہ کو پاکستان کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کر رہی ہے جبکہ افغانستانی ٹیم آئندہ ماہ ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کرے گی۔ افغانستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا شیڈول جاری کر دیا جس کے تحت دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کے میچز 3، 5 اور 7 جون کو کھیلے جائیں گے۔