افغانستان: سکیورٹی فورسز نے ضلع بلیجراغ کا طالبان سے کنٹرول دوبارہ حاصل کرلیا

جمعرات مئی 16:30

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) افغان سکیورٹی فورسز نے صوبہ فاریاب کے ضلع بلیجیراغ کا کنٹرول دوبارہ سنبھال لیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان صوبائی حکام کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے رات بھر کے آپریشن کے بعد ضلع بلیجریاغ میں طالبان کو شکست دی اور ضلع کا کنٹرول دوبارہ سنبھال لیا تاہم آپریشن کے دوران کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا واضح رہے کہ طالبان نے گزشتہ منگل کو سکیورٹی فورسز کے ساتھ شدید جھڑپ کے بعد ضلع بلیچراغ پر قبضہ کیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :