بھارت: ریاست ہماچل پردیش میں سلنڈر گیس کا دھماکہ ، بائیس افراد زخمی

جمعرات مئی 16:30

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) بھارتی ریاست ہمل چل پردیش میں سلنڈر گیس کے دھماکے میں بائیس افراد زخمی ہوگئے بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ دھماکہ ناگروتاسوریا بس سٹینڈ کے نزدیک واقع ایک دکان کے اندر ہوا جس کے نتیجے میں خواتین سمیت بائیس افراد شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کردیا گیا جبکہ دھماکے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :