میانمار روہنگیا مسلمانوں کی واپسی کیلئے فوری اقدامات کرے،سلامتی کونسل

جمعرات 10 مئی 2018 16:33

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2018ء) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے میانمار پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ روہنگیامسلمانوں کی واپسی کیلئے فوری اقدامات کرے۔سلامتی کونسل نے میانمار حکومت سے روہنگیا پناہ گزینوں اور ائی ڈی پیزکی رخائن سٹیٹ میں اپنے گھروں کو بحفاظت واپسی اور اس بحران کو حل کرنے کیلئے فوری اقدامات کرنے پر زور دیا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل 4غیر سرکاری تنظیموں ایچ آر ڈبلیو،ایمنسٹی انٹرنیشنل،فورٹیفائی اور گلوبل سینٹر فار رسپانسبلٹی ٹو پروٹیکٹ نے متفقہ طور پر ایک بیان میں عالمی برادری سے برما میں ہونے والے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کیخلاف انٹرنیشل کرمنل کورٹاپیل دائر کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ واضح رہے کہ میانمار سے اگست 2017 کو شروع ہونے والے واقعات کے بعد 7 لاکھ سے زیادہ روہنگیامسلمانوں کو رخائن سے نکال دیا گیا تھا جو بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے۔