ہمارے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے پر تمام سیاسی لیڈروں اور جماعتوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں،صاحبزادہ احسن اقبال

جمعرات 10 مئی 2018 16:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2018ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کے صاحبزادے احمد اقبال نے کہا ہے کہ پورا ملک والد کی صحت یابی کی دعا کررہا ہے وہ جلد صحت یاب ہوکر ذمہ داریاں سنبھالیں گے ، پاکستان کی خدمت ان کا مشن ہے ، دیانتداری سے دن رات اس ملک کی خدمت کی ہے ، ہمارے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے پر تمام سیاسی لیڈروں اور جماعتوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کے صاحبزادے احمد اقبال نے سروسز ہسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ والد تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں لیکن میڈیکل بورڈ کی اجازت کے بغیر ملاقات پر پابندی برقرار ہے جبکہ کل ہفتہ کے روز میڈیکل بورڈ کی میٹنگ میں انہیں ڈسچارج کرنے یا مزید ہسپتال میں ہی رکھنے کا فیصلہ ہوگا احمد اقبال نے کہا کہ مشکل وقت اظہار یکجہتی کرنے پر تمام سیاسی لیڈروں اور جماعتوں کے شکر گزار ہیں والد کی کوئی نیکی ان کے کام آگئی جو ان کی جان بچ گئی انہوں نے کہا کہ احسن اقبال پر حملے سے پورا نارروال افسردہ ہے جبکہ پورا پاکستان ان کی صحت یابی کیلئے دعائیں کررہا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خدمت والد کا مشن ہے اور انہوں نے ایمانداری اور تندہی سے دن رات اس ملک کی خدمت کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :