راولپنڈی، نوجوان نے اپنے خالہ زاد بھائی پر تیزاب پھینک دیا

جمعرات 10 مئی 2018 16:35

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2018ء) راولپنڈی کے علاقے پیرودھائی میں خرم نامی نوجوان نے اپنے خالہ زاد بھائی ناصر علی پر تیزاب پھینک دیا جس سے ناصر علی کا چہرہ سمیت 80 فیصد حصہ جھلس گیا ۔ عرفان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز راولپنڈی کے علاقے پیرودھائی میں معمولی رنجش پر خرم نامی نوجوان نے اپنے نوکر کے ساتھ مل کر اپنے خالہ زاد بھائی ناصر علی پر تیزاب پھینک دیا جس سے ناصر علی کا چہرہ ، ہاتھ ، پیٹ ، کمر اور سانس کی نالی متاثر ہوئی ۔ متاثرہ شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی گئی ۔ ۔