گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بری خبر

امپورٹڈ گاڑیوں کے ٹیکس میں 100 فیصد اضافہ کی تجویز پیش،پیٹرول پمپ اسٹیشن کی فیس 5 ہزارکردی گئی

جمعرات 10 مئی 2018 16:42

گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بری خبر
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2018ء) سندھ حکومت نے گاڑی کے شوقین افراد پر بم گرانے کا فیصلہ کا کرلیا۔امپورٹڈ گاڑیوں کے ٹیکس میں 100فیصد اضافہ کرنے کی تجویز پیش کر دی گئی ہے۔150سی سی موٹر سائیکل رکھنے والوں پر3گنا زیادہ ٹیکس لگے گا۔سندھ حکومت کی بجٹ تجاویز کے مطابق، امپورٹڈ گاڑیوں کے ٹیکس میں 100 فیصد اضافہ کی تجویز ہے۔ فیس 1لاکھ سے بڑھا کر 2لاکھ روپے کی جائیگی۔

(جاری ہے)

150 سی سی موٹر سائیکل رکھنے والوں پر3گناہ زیادہ ٹیکس لگے گا۔اسپورٹس بائیک پرفیس 1500 سے بڑھا کر 5 ہزارکرنے کی تجویز ہے۔سی این جیز پیٹرول پمپ اسٹیشن کی فیس 2500 سے بڑھا کر 5 ہزارکردی گئی۔نئی تجاویز کے مطابق ہزار، 13سو،25سوسی سی کی گاڑیوں پر 25 فیصد اضافی رجسٹریشن فیس وصولی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔موٹر سائیکل ٹرانسفر کی فیس میں 50% اضافے کی تجویز ہے۔رکشہ کے ٹیکس میں بھی 50 فیصد اضافہ کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :