جاز نے نیشنل انکیوبیشن سینٹر کی گریجویشن تقریب میں ڈیجیٹل پالیسی متعارف کروادی

جمعرات 10 مئی 2018 16:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء) Jazz نے 7 ترقی پذیر ممالک کا تجزیہ کرنے کے بعد حکومت پاکستان کے لئے ڈیجیٹل پالیسی فریم ورک متعارف کرادیا ۔ Accelerate to a digital state ' ' ، پالیسی فریم ورک نیشنل انکیوبیشن سینٹر (NIC) کی پہلی گریجویشن تقریب میں وزیر مملکت برائے آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن (MoITT) ، محترمہ انوشہ رحمان کو پیش کیا گیا۔

NIC کے پہلے گریجویٹ گروپ میں 15 ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپس میں محترمہ انوشہ رحمان نے ایوارڈ تقسیم کیے۔ اسلام آباد میں پہلا نیشنل انکیوبیشن سینٹر Jazz ، Igniteاور Teamup کی مشترکہ نجی اور حکومتی شراکت داری کے تحت قائم کیا گیا تھا۔یہ پاکستان کا سب سے بڑا انکیوبیشن سینٹر ہے جس میں ہر سال چھ ماہ کے دوران 40 اسٹارٹ اپس کو 12 ماہ کے پروگرام کا حصہ بنایا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

NIC ورلڈ کلاس کی سہولیات کے ساتھ ساتھ بہترین نصاب اور Jazz کا جدید Jazz xlr8 acceleration پروگرام فراہم کرتا ہے۔یہ acceleration پروگرام نوجوان انٹرپرنیورز کو Jazz کے پلیٹ فارم سے گلوبل ماہرین اور مقامی نیٹ ورک تک رسائی دیتا ہے اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم کی مددسے ان مہارت کو بہتر بنانے میں رہنمائی کرتا ہے ۔گریجویشن کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے، محترمہ انوشہ رحمان نے کہا، '' یہ دن کامیاب ہونے والے گروپ کے ساتھ ساتھ ہمارے جشن کا بھی ہے ۔

آپ کو نیشنل انکیوبیشن سینٹر سے حاصل کردہ علم اور مہارتوں پر اعتماد ہونا چاہیے اور مجھے امید ہے کہ آپ اس کامیابی کو اپنی کمیونیٹی،دوستوں اور قریبی لوگوں میں تقسیم کریں گے۔"انہوں نے -' Accelerate to a Digital State ' پر مزید بات کرتے ہوئے کہا-کہ" نیشنل انکیوبیشن سینٹر نوجوان انٹرپرنیورز کی قیادت اور ڈیجیٹل پاکستان کے خواب کو فروغ دینے کے لئے حکومتی اور نجی شعبوں کے درمیان بڑھتی ہوئی مطابقت کا عہد ہے۔

ہم ٹیکنالوجی کے ذریعہ اپنی کمیونٹی کو بااختیار بنانے کے سفر پر عمل کررہے ہیں، ہمیں دوسرے ممالک کی طرف دیکھنا ہوگاجو ڈیجیٹلائزیشن میں ہم سے آگے ہیں۔ Jazz اپنے عالمی ما ہرین کے ساتھ،Veon گروپ کی صورت میں موجود ہے۔ Jazz کا ڈیجیٹل پالیسی فریم ورک حکومت کو اپنے ڈیجیٹائزیشن کے مقاصد پورے کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔"Jazz ، ملک کی معروف ڈیجیٹل کمپنی کے طور پر، ہمیشہ ڈیجیٹل پاکستان کے نقطہ نظر پر حکومت کے ساتھ کام کرنے میں فعال رہا ہے ۔

حکومت کی حمایت کرتے ہوئے ڈیجیٹل اقدامات اور اسٹارٹ اپس کے سسٹم کو فروغ دینے کے لیے Jazz نے Veon کے ساتھ مل کر MoITT کی مدد کے لیے نیشنل ڈیجیٹائیزیشن فریم ورک پر کام کیا ہے ۔عامر ابراہیم، سی ای او - Jazz نے پاکستان کے لیے Jazz کے ویژن پر بات کرتے ہوئے کہاکہ '' سب سے بڑی ڈیجیٹل کمپنی اور Veon کے عالمی ماہرین کی موجودگی کے ساتھ Jazz سوسائٹی کو بااختیار بنانے میں یقین رکھتا ہے ۔

اس سلسلے میں ہم اپنے وسیع ڈیٹا نیٹ ورک کے ذریعے ڈیجیٹل ڈویژن اورمضبوط ایکو سسٹم بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔اگلا مرحلہ ڈیجیٹل ایکو سسٹم کو یقینی بنانے کا ہے جو ہماری سر گرمیوں کے ساتھ ساتھ حکومت کے پائیدار مقاصد کو تکمیل دینے میں بھی تعاون کرے۔ "Accelerate to a Digital State ' ' نیشنل ڈیجیٹل ایجنڈے اور حکمت عملی کی ضرورت اور اس ایجنڈے کو فعال بنانے کے لیے حکومتی سطح کے ٹھوس اقدامات پر زور دیتا ہے ۔

رپورٹ ڈیجیٹل اسٹیٹ کے لیے مندرجہ ذیل اہم جگہوں پر ترقی کی تجویز پیش کرتی ہے ;اہم صنعتی شعبوں میں ڈیجیٹائیزیشن; بڑے پیمانے پر شہریوں کے لیے اسمارٹ سٹی کا قیام؛ فعال ایکوسسٹم کا قیام اور حکومتی اور نجی شراکت داریوں کا فروغ ہے۔ اس کے ساتھ رپورٹ پاکستان میں ڈیجیٹائیزیشن کے عملدرآمد کی تفصیل اور دوسرے ممالک کی مثالیں بیان کرتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :