سرگودھا کے مسائل حل کرنے کیلئے اجتماعی جد وجہد کی ضرورت ہے،عابد حسین اعوان

جمعرات مئی 16:20

سرگودھا۔10 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) انٹر نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس پنجاب کے صدر ملک عابد حسین اعوان نے کہا ہے کہ سرگودھا کے مسائل حل کرنے کے لئے اجتماعی جد وجہد کی ضرورت ہے ،ڈپٹی کمشنر سرگودھا لیاقت علی چٹھہ نے تعمیراتی کاموں کے سابقہ ریکارڈ توڑدیئے ہیں ،ان کے کارناموں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،انہوں نے یہ بات پاکستان ادب اکادمی کے ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، ملک عابد حسین اعوان نے مزید کہا کہ ہمیں سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہوکر تعمیراتی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیئے،،ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم نے کہا کہ انسانی عظمت کا راز اس بات میں مضمر ہے کہ ہم اپنی ذات سے بالا تر ہوکر دوسروں کے کام آئیں،بحیثیت مجموعی ہم حقوق العباد کی ادائیگی کو فراموش کررہے ہیں۔