ریسکیو محافظ اور کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی تقریب حلف برداری کا انعقاد

جمعرات 10 مئی 2018 16:20

سرگودھا۔10 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) پنجاب ایمرجنسی ریسکیو1122 سرگودھا کے زیر اہتمام ریسکیو محافظ اور کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی تقریب حلف برداری اور تقسیم اسناد سنٹرل اسٹیشن ریسکیو1122 پر منعقد کی گئی جس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مظہرشاہ ، ایمرجنسی آفیسر توحید الله خالد، ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر ہمایوں کمال، ڈسٹرکٹ جنرل مینجر مہر عمر دراز جھاوری این سی ایچ ڈی، یاسر چیمہ لیکچرار یونیورسٹی آف سرگودہا اور لیاقت علی نے ضلع بھر سے کمیونٹی رسپانس ٹیم اور ریسکیو محافظ سے خطاب کیا ،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مظہر شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونین کونسل کی سطح پر ہماری ایمرجنسی رسپانس ٹیم اور ریسکیو محافظ جس لگن اور محنت سے ریسکیو1122 کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں ہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، انہوں نے ریسکیومحافظ اور سی ای آ ر ٹی ٹیم سے حلف لیا کہ وہ پوری ایمانداری کے ساتھ ریسکیو1122کے ساتھ مل کر لوگوں کی جان بچانے اور تحفظ کے لئے مل کر کام کریں، مہر عمردراز جھاوری نے کہاکہ این سی ایچ ڈی کی ٹیم ریسکیو1122کے ساتھ ہر طرح کا تعاون کرے گی اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ہم عوام کی خدمت میں کوئی کسراٹھانہیں رکھے گی۔

(جاری ہے)

آخر میں سی ای آ ر ٹی ٹیم اور ریسکیومحافظ کے درمیان اسنادبھی تقسیم کی گئی۔

متعلقہ عنوان :