․گورنمنٹ چوہدری محمد لطیف ہائی سکول پتھورانی کی زبوں حالی کے باعث پتھورانی کا رہائشی چوہدری محمد کبیر پریس کلب بھمبر پہنچ گیا

جمعرات 10 مئی 2018 16:20

بھمبر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) گورنمنٹ چوہدری محمد لطیف ہائی سکول پتھورانی کی زبوں حالی اساتذہ کی من مانیاں عدم توجہ کے باعث پتھورانی کا رہائشی چوہدری محمد کبیر پریس کلب بھمبر پہنچ گیا محمد کبیر نے بھمبر پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ ہائی سکول پتھورانی صدر معلم چوہدری محمد خادم کی عدم دلچسپی کے باعث طلباء کا مستقبل اندھیر ہونے لگا ہائی سکول پتھورانی میں مسلسل کئی سالوں سے وطیرہ بناء ہو اہے غریب لوگ اپنے بچے سرکاری سکولوں میں بھیجنے پر مجبور ہیں جوکہ پرائیویٹ سکولوں کی بھاری فیس ادا نہیں کر سکتے لیکن سکول کے اساتذہ سکول پر توجہ دینے کے بجائے بلخصوص صدر معلم اپنے ذاتی پرائیویٹ کاروباروں میں مصروف رہتے ہیں اور بچوں پر توجہ نہیں دیتے اور آخر میں محض چند طلباء جو گھریلو تیاری کے باعث پاس ہونے کے قابل ہوتے ہیں اور ان کا داخلہ سرکاری طور پر بھیج دیا جا تا ہے باقی طلباء کا داخلہ والدین اور طلباء کو بتائے بغیر خفیہ طور پر پرائیویٹ بھیجا جاتا ہے اور دھوکہ دہی سے بچوں سے فیس بھی وصول کی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :