بھمبر کی عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے الخدمت فائونڈیشن ضلع بھمبر کے زیر اہتمام منعقدہ ڈونر کانفرنس میں 92بانوے یتیم بچوں کی کفالت کیلئے 39لاکھ روپے کے عطیات دیئے، ڈاکٹر ریاض احمد

جمعرات 10 مئی 2018 16:20

بھمبر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) بھمبر کی عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے الخدمت فائونڈیشن ضلع بھمبر کے زیر اہتمام منعقدہ ڈونر کانفرنس میں 92بانوے یتیم بچوں کی کفالت کیلئے 39لاکھ روپے کے عطیات دیئے ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر ریاض احمد صدرالخدمت فائونڈیشن آزاد کشمیر نے الخدمت فائونڈیشن ضلع بھمبر کے زیر اہتمام ڈونر کانفرنس میں خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ ہم انشااللہ اس سال آزاد کشمیر میں ایک ہزار یتیم بچوں کی کفالت کا ٹارگٹ پورا کر لیں گے ڈاکٹر عبدالرحمن صدر الخدمت فائونڈیشن ضلع بھمبر آزاد کشمیر نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ضلع بھمبر کے 142یتیم بچوں کی کفالت الخدمت فائونڈیشن کر رہی ہے اور ہمارا ٹارگٹ ہے کہ ضلع بھمبر میں کوئی یتیم بچہ اب نہیں رہے گا کہ جسکی کفالت الخدمت فائونڈیشن نہ کر رہی ہو الخدمت فائونڈیشن ضلع بھمبر بھمبر میں فری میڈیکل کیمپس اور آئی کیمپس کے ذریعے انسانیت کی خدمت معذور افراد کے لیے ویل چیئرز کی تقسیم بھمبر کے دور دراز علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی سکیمیں رمضان المبارک میں غرباء اور مساکین میں راشن کی تقسیم اور عید کے موقع پر عید گفٹس کی تقسیم یتیم بچیوں کے لیے جہیز کی فراہمی مستحق طلباء میں سکالر شپ سمیت دیگر خدمت خلق کے کام کر رہی ہے ڈونر ز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر طارق سلیم صاحب نے کہا کہ یتیم بچوں کی کفالت کے ذریعے ہم رفاقت رسول ﷺکے حقدار ٹھہر سکتے ہیں ۔