پٹرولنگ پولیس کی کاروائی ، لاپرواہی سے ٹرک چلانے والاصدر پولیس کے حوالے

جمعرات 10 مئی 2018 16:30

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) پٹرولنگ پولیس نے لاپرواہی سے ٹرک چلانے والے کو گرفتار کر وا کے صدر پولیس کے حوالے کر دیا۔

(جاری ہے)

اے ایس آئی پٹرولنگ پولیس پڑھال حماد احمد نے استغاثہ دیا کہ دوران گشت و پڑتال ملزم اکبر علی ولد محمد اقبال سکنہ بھلوال سرگودھا ٹرک نمبریRIC.5634 بیڈ فورڈ انتہائی غفلت لاپرواہی سے چلاتے ہوئے آیا جس نے اپنی اور عوام الناس کی جان کو خطرے میں ڈالا کو گرفتار کر لیا گیا۔ سب انسپکٹر محمد اکرم نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو جوڈیشل حوالات بھیجوا دیا۔

متعلقہ عنوان :