تھانہ کلر کہار میں معصوم بچوں پر تشدد کرنے والے وحشی شخص کیخلاف مقدمہ درج

جمعرات 10 مئی 2018 16:30

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) قصبہ چھوئی تھانہ کلر کہار میں معصوم بچوں پر تشدد کرنے والے وحشی شخص کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

مسماة بشیراں بی بی زوجہ صفدر حسین سکنہ چھوئی کلر کہار نے تحریری درخواست دی کہ ملزم راجہ واجد حسین ولد راجہ ایوب سکنہ چھوئی کلر کہار مسلح ہنٹر اس کے گھر زبردستی داخل ہوکر اس کے بیٹے حسن رضا بعمر15/16 سال اور بھانجے محمد زبیر عمر13سال کو ہنٹر سے مار پیٹ کی جس سے دونوں مضروب ہوگئے ، وجہ عناد بچوں کا موٹر سائیکل سے ٹکر مارنا ہے۔ اے ایس آئی محمد شفیق نے میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :