قصبہ پڈھ میں تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار کے شدید زخمی کردیا

جمعرات مئی 16:30

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) قصبہ پڈھ میں تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار کے شدید زخمی کردیا۔ عظمت بی بی زوجہ ساجد حسین ساکن پڈھ نے پولیس کو بتایا کہ وہ ہمراہ ساجد حسین موٹر سائیکل پر چوآسیدنشاہ سے واپس اپنے گائوں جا رہے تھے کے سامنے سے بس نمبر MNU 3486 جس کو ڈرائیور مدثر ولد ظفر ساکن پنڈ دادنخان تیز رفتاری اور غفلت سے چلاتے ہوئے آیا اور موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس سے اس کا خاوند ساجد محمود شدید زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

اے ایس آئی محمد آصف نے مقدمہ درج کر کے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے جو موقع پر سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :