مصالحہ ساز کمپنیز کو دی گئی مہلت ختم ہو گئی

پنجاب بھر میں تیار مصالحہ جات کے معیار کی جانچ پڑتال کاکام آئندہفتے شروع

جمعرات 10 مئی 2018 16:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) غیر معیاری مصالحوں کے خلاف کارروائی کے اقدامات مصالحہ ساز کمپنیز کو دی گئی مہلت ختم ہو گئی ۔پنجاب بھر میں تیار مصالحہ جات کے معیار کی جانچ پڑتال کاکام آئندہفتے شروع کر دیا جائے گا ،غیر معیاری و مضر صحت مصالحہ ریسیپیز پر پابندی اور کمپنیز کو بھاری جرمانے کرنے کیے جائیں گے ۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذرائع نے اے پی پی کو بتایاکہ مختلف کھانوں میں تیار مصالحہ جات کے معیار کو جانچنے کے لیے سیمپلنگ شیڈول کے مطابق رواں ماہ کی 15تاریخ سے کمپنی نمائندگان کی موجودگی میں سیمپلنگ کا عمل شروع کر دیاجائے گا اور غیر معیاری و مضر صحت مصالحہ جات تیار کرنے والی کمپنیز کو بھاری جرمانے کیے جائیں گے ۔

پی ایف اے حکام نے قومی خبر ایجنسی کو بتایاکہ مصالحہ جات کی تیاری کرنے والی کمپنیز کے مصالحہ جات کی سیمپلنگ حاصل کر کے دو سے تین مختلف ISO17025سرٹیفائیڈ اور پاکستان نینشنل ایکریڈیشن کونسل سے تصدیق شدہ لیبارٹریز میں بھجوائے جائیں گے اور لیبارٹری نتائج کی روشنی میں کارروائی کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

مصدقہ ذرائع نے سرکاری خبر رساں ایجنسی کو بتایاکہ مصالحے تیار کرنے والی کمپنیز کے بارے میں طبی ماہرین کے ایک گروپ نے پی ایف اے کو اپنی رائے ارسال کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ اکثر مصالحہ ساز کمپنیاں کھانوں کے ذائقے کے لیے مبینہ طور پر ایسے کیمیکلز ان مصالحوں میں استعمال کرتی ہیں جو کہ انسانی جسم کے لیے انتہائی مضر ہوتے ہیں تاھم ان کیمیکلز کے اثرات بتدریج انسانی جسم پر اثر انداز ہوتے ہیں ۔

پی ایف ذرائع نے اے پی پی کو بتایاکہ کھانوں میں استعمال ہونے والے مصالحہ براہ راست معدے پر اثر انداز ہوتے ہیں اس لیے ان کا معیاری ہونا ازحد ضروری ہے ۔اسی معیار کی جانچ پڑتال کے لیے فوڈ اتھارٹی نے اقدامات شروع کر دیئے ہیں ۔اس ضمن میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مصالحہ ساز کمپنیز کو 10 مئی تک فوڈ اتھارٹی سے رابطہ کی ہدایت کرتے ہوئے خبردار کیا تھاکہ رابطہ نہ کرنے کی صورت میں پنجاب فوڈ تھارٹی خود مختار طریقے سے نمونہ جات کے حصول کی مجاز ہو گی ۔

مقررہ ڈیڈ لائن کے اختتام کے بعد پی ایف اے نے مصالحہ ساز کمپنیوں کے خلاف آپریشن کا لائحہ عمل مرتب کر لیا ۔سرکاری خبررساں ادارے کو دستیاب اطلاعات کے مطابق پہلے مرحلے میں پنجاب بھر میں مصالحوں کے نمونے حاصل کرنے کاکام شروع کیاجائے گا جبکہ دوسرے مرحلے میں غیر معیاری مصالحہ تیار کرنے والی کمپنیز کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :