Live Updates

تمام اداروں کو اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے، میاں عبدالمنان

جمعرات 10 مئی 2018 16:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی میاں عبدالمنان نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب پارلیمنٹ کو جوابدہ ہیں‘ انہیں سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے خلاف بھارت رقوم بھجوانے سے متعلق الزام کی وضاحت کرنی چاہیے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو یہاں پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کبھی کہتے ہیں کہ 2013ء کے انتخابات چرائے گئے‘ کبھی عدلیہ اور آر اوز پر الزام لگاتے ہیں‘ تمام اداروں کو اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات