نیب کو سیاستدانوں کے خلاف سیاسی حربے کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، سینیٹر عثمان کاکڑ

جمعرات 10 مئی 2018 16:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) سینیٹر عثمان کاکڑ نے کہا ہے کہ شروع دن سے کہہ رہے ہیں کہ نیب مشرف کی باقیات ہے جسے سیاستدانوں کے خلاف سیاسی حربے کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے‘ تمام سیاسی جماعتوں کو اس اصولی بات کی حمایت کرنی چاہیے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو یہاں پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی طرف سے بلائے جانے کی صورت میں چیئرمین نیب کوآنا چاہیے اورسابق وزیراعظم جو اپنی جماعت کے قائد بھی ہیں کے خلاف عائد کئے گئے الزام کے ثبوت دینے چاہئیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو اصولی بات کی حمایت کرنی چاہیے۔ عثمان کاکڑ نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کو انتخابات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے یہ عوام کا استحقاق ہے۔