شاعر و صحافی مجید امجد کی44 ویں برسی (آج) منائی جائیگی

جمعرات 10 مئی 2018 16:30

عارفوالا۔10 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء)اردو کے معروف شاعر و صحافی مجید امجد کی44 ویں برسی (آج)11مئی بروز جمعة المبارک کو منائی جائیگی، وہ 29جون 1914 کو جھنگ میں پیدا ہوئے ، مجید امجدکی شاعری کے کئی مجموعے شائع ہوئے جن میں ’’شب رفتہ، شب رفتہ کے بعد، چراغ، طاق جہاں ،طاق ابداور مرے خدا، مرے دل کے نام سرفہرست میں شامل ہیں، وہ 11مئی1974 کو وفات پاگئے تھے۔