افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کا 106واں یوم پیدائش (آج) منایا جائیگا

جمعرات 10 مئی 2018 16:30

عارفوالا۔10 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کا 106واں یوم پیدائش (آج) 11مئی بروزجمعة المبارک کو منایا جائے گا، وہ11 مئی 1912 کو ہندوستان کے ضلع لدھیانہ میں پیداہوئے، اس سلسلے میں عارفوالا سمیت ملک بھرمیں ادبی و سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائیگا جس میں سعادت حسن منٹو کی ادبی خدمات کو خراج عقید ت پیش کیا جائے گا ، وہ 18جنوری 1955 کو انتقال کرگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :