ادیب اشرف صبوحی کی113 ویںسالگرہ (آج) منائی جائیگی

جمعرات 10 مئی 2018 16:30

عارف والا۔10 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) اردو کے صاحب اسلوب ادیب اشرف صبوحی کی113 ویںسالگرہ (آج) 11مئی بروزجمعة المبارک کو منائی جائیگی، وہ 11مئی 1905 کو دہلی میں پیدا ہوئے، انکا اصل نام سید ولی اشرف تھا، انکی تصانیف میں دہلی کی چند عجیب ہستیاں ،غیار کارواں ،جھروکے اور انگریزی ادب کے شہ پاروں کے تراجم میں دھوپ چھائوں ، ننگی دھرتی اور موصل کے سوداگر کے نام سرفہرست میں شامل ہیں، انہوں نے بچوں کیلئے بھی دو درجن تصانیف یادگار چھوڑیں، اشرف صبوحی 22 اپریل 1990 کو وفات پاگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :