پولیس نے دوملزمان گرفتار کر کی2کلو سے زائد چرس برآمد کر لی

جمعرات 10 مئی 2018 16:40

سرگودھا۔10 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) سالم انٹرچینج پر پولیس نے دوملزمان گرفتار کر کی2کلو سے زائد چرس برآمد کر لی،ڈی پی او محمد سہیل چوہدری کی ہدایت پر سرگودہا کے داخلی وخارجی راستوں پر چیکنگ مزید سخت کرتے ہوئے انچارج ناکہ جات سب انسپکٹر مظہر اقبال گوندل نے ٹیم کے ہمراہ سالم انٹرچینج لاہور سائیڈ پرسنیپ چیکنگ کے دوران کارسوزوکی FXنمبری LEI-5188 کو مشکوک سمجھ کر روک کر گاڑی کی تلاشی لی تو گاڑی میں سوار پشاور کے رہائشی دو ملزمان رحمان اللہ اور گل رحیم کے قبضہ سے دو کلو گرام سے زائد چرس برآمد ہوئی ، ملزمان کے خلاف منشیات سمگل کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ، ڈی پی او محمد سہیل چوہدری نے انچارج ناکہ جات اور انکی ٹیم کو اچھی کارروائی پر شاباش دی ۔