پنجاب بھرمیں 824ٹریفک حادثات ،15ا فراد جاںبحق،997زخمی

جمعرات 10 مئی 2018 16:40

لاہور۔10 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کی824 مختلف مقامات پرروڈ ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں544 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا، ان حادثات میں438 افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی، پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات میں 15افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کی گئیں، ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 420 ڈرائیوز، 26کم عمرڈرائیورز،454 مسافر اور123 پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ، اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ203 ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹرول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت 219 متاثرین کے ساتھ پہلے ، ملتان72 حادثات میں 84 متاثرین کے ساتھ دوسرے اورفیصل آباد 63 حادثات میں76 متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا، واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل997 متاثرین میں 792 مرد اور205 خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوںمیں160 افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور537 افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 300 زخمی افراد کی اوسط عمر 40 سال سے زائد ہے، ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں645 موٹر سائیکلز،129آٹو رکشے،81 موٹر کاریں،14مسافربسیں، 39 وین، 37 ٹرک اور107دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔