آئرلینڈ اور پاکستان کے درمیان تاریخی ٹیسٹ (آج) شروع ہو گا، بارش سے میچ متاثر ہونے کا خدشہ

جمعرات 10 مئی 2018 16:40

ڈبلن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) آئرلینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تاریخی ٹیسٹ میچ (آج) جمعہ سے ڈبلن میں شروع ہو رہا ہے، بارش سے میچ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے گزشتہ سال آئرلینڈ کو ٹیسٹ کھیلنے کا درجہ دیا تھا اور آئرش ٹیم نے ڈیبیو ٹیسٹ کیلئے پاکستان کو دعوت دی تھی۔

(جاری ہے)

پاکستانی ٹیم سرفراز احمد کی زیر قیادت تاریخی ٹیسٹ کھیلنے کیلئے ڈبلن پہنچ چکی ہے، امام الحق کو بھی ٹیسٹ کیپ ملنے کا امکان ہے اور وہ اپنے اولین ٹیسٹ کو یادگار بنانے کے خواہاں ہیں، آئرلینڈ اور پاکستان کے درمیان واحد اور تاریخی ٹیسٹ آج جمعہ سے ڈبلن میں شروع ہو رہا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ بارش نے بھی ڈبلن کا رخ کر لیا ہے اسلئے میچ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :