محمد نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر)محمد صفدر کے خلاف دائر العزیزیہ ملز ریفرنس کی سماعت (کل )تک ملتوی

جمعرات مئی 18:24

محمد نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر)محمد صفدر کے خلاف دائر العزیزیہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف ان کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن (ر)محمد صفدر کے خلاف دائر العزیزیہ ملز ریفرنس کی سماعت (آج )جمعہ تک ملتوی کر دی ۔ جمعرات کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سماعت کی تو اس موقع پر سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر)محمد صفدر عدالت میں پیش ہوئے ۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء نے بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے بتایا کہ 20 اپریل کو وہ ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے کے طور پر کام کر رہے تھے کہ سپریم کورٹ نے پاناما کیس کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ سنایا۔اس موقع پر سابق وزیر اعظم کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ مریم نواز کا نام اس ریفرنس میں شامل نہیں جبکہ حسن اور حسین نواز عدالت میں نہیں، لہذا ان کے بیانات ریکارڈ کا حصہ نہیں بنائے جاسکتے۔۔عدالت نے مذید سماعت آج (جمعہ )تک ملتوی کر دی ۔آج بھی واجد ضیاء کا بیان قلم بند کیا جائے گا۔