جڑانوالہ،نواحی گائوں میں بارہویں کلاس کے طالب علم کوبے دردی سے قتل کر کے نعش کھیتوں میں پھینک دی گئی

جمعرات 10 مئی 2018 18:24

جڑانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء) نواحی گائوں میں بارہویں کلاس کے طالب علم کوبے دردی سے قتل کر کے نعش کھیتوں میں پھینک دی گئی۔مقتول نوجوان عشاء کی نماز پڑھنے گیا گھر واپس نہ آیا۔ذرائع کے مطابق تھانہ بلوچنی کے علاقہ چک نمبر 67ر ب مال دا چک کا رہائشی اٹھارہ سالہ نوجوان محمد زبیر جو بارہویں کلاس کا طالب علم بتایا جاتا ہے بدھ کی رات گھر سے نماز عشاء کی ادائیگی کے لئے گائوں کی مسجد میں گیا اور پھر واپس نہ آیا۔

(جاری ہے)

گھر والے اسے ساری رات تلاش کرتے رہے مگر وہ نہ ملا ۔گزشتہ روز گائوں کے لوگوں نے بتایا کہ زبیر کی نعش کھیتوں میں پڑی ہے اہل خانہ نے جا کر دیکھا توکسی شقی القلب شخص نے تیز دھار آلہ سے اسے قتل کر کے کھیتوں میں پھینک دیا تھا۔پولیس تھانہ بلوچنی نے مقتول کے لوحقین کی اطلاع پر نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ھیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کر دیا ہے اور ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے، زبیر کے لواحقین کے مطابق انکی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :