ایف ایف سی کی جانب سے انڈسٹری ماہرین کے لیے کارپوریٹ بریفنگ کا انعقاد

جمعرات 10 مئی 2018 18:24

ایف ایف سی کی جانب سے انڈسٹری ماہرین کے لیے کارپوریٹ بریفنگ کا انعقاد
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء) بہترین کارپوریٹ گورننس کو جاری رکھتے ہوئے فوجی فرٹیلائزر کمپنی کی جانب سے انڈسٹری ماہرین کے لیے کارپوریٹ بریفنگ کا انعقاد کیا گیا۔ ایف ایف سی کی کارپوریٹ گورننس، کمپنی کارکردگی اور مینجمنٹ ایکسیلنس کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان سٹاک ایکسچینج کی جانب سے مسلسل سات سال تک ایف ایف سی کو پاکستان کی ٹاپ بہترین 25 کمپنیوں میں اول نمبر کا درجہ دیا گیا۔

(جاری ہے)

اسی حوالے سے ایف ایف سی کے راولپنڈی میں موجود ہیڈ آفس میں کارپوریٹ بریفنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں کیپٹل مارکیٹ کی نامور شخصیات نے شرکت کی۔ بریفنگ میں پاکستان سٹاک ایکسچینج کے چیف مینجر ثاقب علی بھی موجود تھے۔ کارپوریٹ بریفنگ کا آغاز ایف ایف سی کے کمپنی سیکرٹری بریگیڈئر (ر) اشفاق احمد (ستارہ امتیاز ملٹری) نے کیا اور اس بریفنگ کی اہمیت کے حوالے سے شرکاء کو بتایا۔ ایف ایف سی کے چیف فنانشل آفیسر منیر ملک نے شرکاء کو ایف ایف سی سال 2017 کی کارکردگی کے حوالے سے آگاہ کیا اور شرکاء کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات بھی دیے۔

متعلقہ عنوان :