پنجاب ریونیو اتھارٹی نے محکمہ خوراک سے 6کروڑ 25لاکھ روپے سیلز ٹیکس مانگ لیا

جمعرات 10 مئی 2018 18:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء) پنجاب ریونیو اتھارٹی نے محکمہ خوراک پنجاب سے 6کروڑ 25لاکھ روپے سیلز ٹیکس مانگ لیا۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی کے مطابق محکمہ خوراک کی جانب سے سیلز ٹیکس ایکٹ کی خلاف ورزی کی گئی جس پر محکمہ خوراک کو سیلز ٹیکس کی مد میں 6کروڑ 25لاکھ روپے جمع کروانے کیلئے 15دن کی مہلت دی ہے۔

(جاری ہے)

رقم جمع نہ کروانے کی صورت پنجاب ریونیو اتھارٹی کی جانب سے کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :