سپاٹ فکسنگ سکینڈل ،کرکٹر ناصر جمشید کے کیس کی سماعت 18مئی تک ملتوی

جمعرات 10 مئی 2018 18:28

سپاٹ فکسنگ سکینڈل ،کرکٹر ناصر جمشید کے کیس کی سماعت 18مئی تک ملتوی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن ٹربیونل نے سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں ملوث کرکٹر ناصر جمشید کے کیس کی سماعت 18مئی تک کیلئے ملتوی کردی ۔گزشتہ روز پی سی بی اینٹی کرپشن ٹربیونل میں کرکٹر ناصر جمشید کے وکلاء پیش ہوئے اور بتایا کہ ناصر جمشید برطا نیہ میں مقیم ہیں اس لئے حاضر نہیں ہوسکتے ۔

(جاری ہے)

پی سی بی کے وکیل تفضل رضوی نے ناصر جمشید کے خلاف تمام ثبوت پیش کئے اور ناصر جمشید کے خلاف 425صفحات پر مشتمل بریفنگ بھی فراہم کی ۔جس پر ٹربیونل نے کیس کی سماعت 18مئی تک کیلئے ملتوی کرد ی گئی ۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تفضل رضوی نے کہاکہ کرکٹر ناصر جمشید کی جانب سے جو وکلاء آج پیش ہوئے ان کے پاس وکالت نامہ نہیں تھے اور ٹربیونل دوسری پارٹی کے حاضرہ نہ ہونے کی وجہ سی40روز میں فیصلہ دے سکتا ہے ۔