کراچی ،جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کرنے والے 3پولیس افسران اور 6اہلکار نوکری سے برطرف

جمعرات مئی 18:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) ایس ایس پی سینٹر ل ڈاکٹررضوان نے جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی میں ملوث 3پولیس افسران اور 6اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کردیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس میں محکمہ کی کالی بھیڑوں کے خلاف کارروائی کا آغاز ہوگیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی سینٹرل ڈاکٹررضوان نے جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کرنے پررضویہ تھانے کے اے ایس آئی محمد ادریس ،اے ایس محمد قاسم اور اے ایس آئی محمد حفیظ ،ناظم آباد تھانے کے ہیڈ کانسٹیبل محمد افضل گجر ،شریف آباد تھانے کے کانسٹیبل اورنگزیب بلوچ ،انڈسٹریل ایریاتھانے کے کانسٹیبل ظفر خان ،رضویہ تھانے کے محمد کامل ،نیو کراچی تھانے کے محمد حنیف اور رضویہ کے عرض محمد کو نوکری سے برطرف کردیا ہے ۔

محکمہ جاتی کارروائی کے دوران ان افسران واہلکاروں پر الزام ثابت ہوگئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :