5 سالہ بچہ پولیس اہلکار کیسے بن گیا؟

متحدہ عرب امارات میں پانچ سالہ امارتی بچہ پولیس اہلکار بن گیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 10 مئی 2018 17:14

5 سالہ بچہ پولیس اہلکار کیسے بن گیا؟
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں 5 سالہ لڑکا پولیس اہلکار بن گیا ۔ مزید تفصیلات کے مطابق یہ پانچ سالہ امارتی لڑکا نہ صرف ایک دن کے لیے پولیس اہلکار بنا بلکہ اسنے کنٹرول سینٹر میں ایک دن کے لیے مدد کے لیے آنے والی کالز کا بھی جواب دیا ۔ سب ہی بچوں سے یہ سول کرتے نظر آتے ہیں کہ آپ بڑے ہوکر کیا بننا چاہتے ہیں ؟ اور ہمیں ڈاکٹر سے لے کر ماہر فلکیات بننے تک ہر طرح کے جواب سننے کو ملتے ہیں ۔

کسی کے لیے بھی ڈاکٹر، انجئینر یا ماہر فلکیات بننا مشکل نہیں ہے اگر وہ دل لگی سے محنت کرئے اور اسکے والدین اور استاتذہ ٹھیک سے رہنمائی فراہم کریں ۔ باقی سارے بچوں کی طرح ابوظہبی میں ایک بچہ بڑے ہو کر پولیس آفیسر بننا چاہتا ہے ۔

(جاری ہے)

لیکن ابوظہبی پولیس نے اس بچے کے بڑے ہونے سے پہلے ہی اسکا خواب پورا کر دیا اور اسے ایک دن کے لیے پولیس آفیسر بنا دیا ۔

مقامی میڈیا سے حاصل ہونے والی تفصیلات کےمطابق 5 سالہ صالح محمد ال جبری نے ابوظہبی پولیس کو بتایا کہ وہ بڑے ہو کر اپنی والدہ کی طرح لوگوں کی مدد کرنا چاہتا ہے ۔ صالح محمد کی والدہ متحدہ عرب امارات کے شہرالعین کے ایک اسپتال میں بطور ڈاکٹر کام کر رہی ہیں ۔

شرطة أبوظبي تحقق أمنية طفل بأن يصبح ضابطاً . . حققت شرطة أبوظبي أمنية الطفل صالح محمد عبدالله الجابري في أن يصبح ضابطاً تيمناً بوالدته التي تعمل طبيبة في إدارة الخدمات الطبية في العين بمديرية الخدمات الطبية في قطاع المالية والخدمات. وقال المقدم عبد الرحيم حسن البلوشي مدير مديرية الخدمات الطبية بالإنابة ان المديرية استجابت لطلب الطفل وحققت له أمنيته في إطار حرص شرطة أبوظبي على دعم المبادرات المجتمعية ومد جسور التواصل مع افراد المجتمع لتعزيز ثقة الجمهور في الخدمات الشرطية. ونفذ فريق العلاقات العامة بإدارة الخدمات الطبية في العين خطة لتحقيق أمنية الطفل صالح الذي قام بزيارة لمكتب خدمة وإسعاد المتعاملين مرتدياً زي ضابط شرطة برتبة نقيب والتقى مع الاطباء والممرضين في العيادات ووزع الهدايا على الأطفال المرضى، وتم تدريبه على كيفية الرد على المكالمات الهاتفية في مركز الاتصال، وتفاعل مع الكوادر الطبية العاملة في الإدارة ومع المتعاملين وسط ترحيب من الجميع بهذه المبادرة التي أسهمت في تحقيق أمنية صالح ورسمت البهجة على وجهه. #الإمارات #أبوظبي #شرطة_أبوظبي #الإعلام_الأمني ‏‎‏#UAE #AbuDhabi #ADPolice ‏‎‏#security_media

A post shared by Abu Dhabi Police شرطة أبوظبي (@adpolicehq) on 

میڈیکل سروسز کے ڈرایکٹوریٹ کے قائم مقام ڈرائکٹر لیفٹینینٹ کمانڈر عبدالرحیم حسن نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ابوظہبی پولیس کی مدد سے صالح محمد کے لیے کیپٹن کا یونیفارم حاصل کیا تھا ۔

جسکے بعد صالح محمد نے میڈیکل سروسز کے ڈرایکٹوریٹ کا دوراہ کیا اور دیکھا کہ پولیس آفیسرز وہاں کیسے کام کرتے ہیں اور وہاں مریضوں میں تحائف تقسیم کیے ۔