تحصیل رزرڑ میں پی ٹی آئی نے تمام ترقیاتی کام اپنے مقررہ وقت پر پورے کر لئے ہیں، محمد عمران خان

جمعرات مئی 18:29

مردان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے تحصیل ممبر وقار علی شاہ باچا اور سینئر رہنما محمد عمران خان نے کہا ہے کہ تحصیل رزرڑ میں پی ٹی آئی نے تمام ترقیاتی کام اپنے مقررہ وقت پر پورے کر لئے ہیں اور عام انتخابات میں مکمل کامیابی نہ صرف کے پی کے میں بلکہ پورے ملک میں یقینی ہے، سینیٹر لیاقت خان ترکئی کی کاوشوں سے پورے ضلع میں اس وقت پی ٹی آئی کے کارکن قومی و صوبائی سیٹوں میں کلین سویپ کرنے کے لئے اپنی تیاری مکمل کر چکے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اسماعیلیہ صوابی میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ تحصیل ممبر وقار باچہ نے کہا کہ تحصیل رزر ڑمیں نہ صرف لوکل گورنمنٹ فنڈ لگایا گیا ہے بلکہ ایم این اے، ایم پی اے اور سینیٹر کا فنڈ بھی ترقیاتی کاموں میں خرچ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جس سے نہ صرف علاقے میں خوشحالی آئی ہے بلکہ اے این پی کے ہزاروں کارکن نے پی ٹی آئی میں شمویت اختیار کر چکی ہے۔

اس موقع پر پی ٹی آئی کے سینئر رہنما محمد عمران خان نے کہا کہ پورے ڈسٹرکٹ صوابی میں ترقیاتی کام زور و شور سے پائے تکمیل کو پہنچ گئے ہیں جس کا سہرا سینیٹر لیاقت خان ترکئی اور پی ٹی آئی کے قیادت کے سر جاتا ہے۔ جنہوں نے بلا امتیاز سڑکوں کی تعمیر راستوں اور نالوں کی تعمیر میں عوام کو تمام تر سہولیات فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ یونین کونسل اسماعیلیہ می تحصیل ممبر وقار باچہ اور سینیٹر لیاقت خان سرکئی کی ذاتی دلچسپی کے باعث تمام ترقیاتی کام مکمل ہو کچے ہیں جس سے پورے گائوں میں خوشحالی کا سماں بندھا ہوا ہے۔ پی ٹی آئی نہ صرف کے پی کے بلکہ پورے ملک میں کلین سویپ کر کے عمران خان چیئر مین پی ٹی آئی کو وزیراعظم بنائے گی۔