سندھ ہائی کورٹ نی2 پولیس اہلکاروں کے قتل کیس میں سزا یافتہ مجرم کو ناکافی شواہد کی بنا پر رہا کردیا

جمعرات 10 مئی 2018 18:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء) سندھ ہائی کورٹ نی2 پولیس اہلکاروں کے قتل کیس میں سزا یافتہ مجرم کو ناکافی شواہد کی بنا پر رہا کردیا۔جمعرات کو سندھ ہائیکورٹ میں 2 پولیس اہلکاروں کے قتل کیس میں ماتحت عدالت سے ملنے والی سزا کے خلاف مجرم تاج ولی کی جانب سے دائر اپیل کی درخواست پر سماعت ہوئی۔۔

(جاری ہے)

عدالت میں محکمہ پراسیکیوشن مجرم تاج ولی کے خلاف ٹھوس شواہد پیش نہ کرسکا۔

۔عدالت نے ناکافی شواہد کی بنا پر مجرم تاج ولی کو مقدمے میں بری کردیا۔۔۔واضح رہے کہ مجرم کو ماتحت عدالت نے 2 پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا کے ساتھ جرمانے کی سزا سنائی تھی۔۔مجرم تاج ولی پر 2013 میں منگھو پیر کے علاقے میں 2 پولیس اہلکاروں رضوان اور نعیم کو قتل کرنے کا الزام تھا۔