سانحہ 12 مئی 2007 کی ازسر نو تحقیقات کے لئے دائر درخواست کی سماعت ملتوی

جمعرات 10 مئی 2018 18:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء) سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ 12 مئی 2007 کی ازسر نو تحقیقات کے لئے دائر درخواست کی سماعت درخواست گزار کے دیر سے پہنچنے پر بغیر کسی کارروائی کے آئندہ تاریخ تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ میں سانحہ 12 مئی 2007 کی ازسر نو تحقیقات کے لئے دائر درخواست کی سماعت ہوئی تاہم عدالت نے درخواست پر مزید کارروائی درخواست گزار اقبال کاظمی کے دیر سے پہنچنے پر آئندہ تاریخ تک ملتوی کردی۔۔واضح رہے کہ سانحہ 12 مئی 2007 کی ازسر نو تحقیقات کے لئے پاکستان قومی موومنٹ کے چیئرمین اقبال نے درخواست دائر کررکھی ہے۔جس میں انہوں نے 12 مئی 2007 کو کراچی میں ہونے والی قتل وغارت کی تحقیقات کے لیے لاجر بینچ تشکیل دینے کی استدعا کی ہے