عدالت نی12 مئی کوسیاسی جماعتوں کی جانب سے منعقدہ جلسوں کو رکوانے کے لئے دائر درخواست پر فوری سماعت سے انکار کردیا

جمعرات مئی 18:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) سندھ ہائی کورٹ نے 12 مئی کوسیاسی جماعتوں کی جانب سے منعقدہ جلسوں کو رکوانے کے لئے دائر درخواست پر فوری سماعت سے انکار کردیا۔جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ نے 12 مئی کوسیاسی جماعتوں کی جانب سے منعقدہ جلسوں کو رکوانے کے لئے دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔۔درخواست گزار اقبال کاظمی کی بے خبری پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انکی سرزنش کی۔

۔

(جاری ہے)

عدالت کا درخواست گزار سے کہنا تھا کہ تمہیں کیس کی پیروی کے لئے پکارا گیا لیکن تمہیں تو ہوش ہی نہیں اب کیا ہم کیس چلانے آپ کے پاس آئینگے۔۔عدالت نے درخواست گزار کی جانب سے کی گئی فوری سماعت کی استدعا کو مسترد کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔واضح رہے کہ درخواست گزار اقبال احمد کاظمی نے 12 مئی کو سیاسی جماعتوں کی جانب سے منعقدہ جلسے رکوانے کے لئے درخواست دائر کراتے ہوئے درخواست پر فوری سماعت کی استدعا کی تھی۔درخواست میں انکی جانب سے موقف اپنایا گیا تھا کہ 12مئی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جاتا ہے اور گزشتہ دنوں 2 سیاسی جماعتوں کے مابین تصادم بھی ہوا ہے اس لئے اگر جلسے کی اجازت دی گئی تو جانوں کے ضیاع اور امن امان خراب ہونے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :