شاہ رخ جتوئی بیرون ملک فرار کیس ، ملزمان کی عدم پیشی پر مقدمے کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 6جون تک ملتوی

جمعرات 10 مئی 2018 18:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء) جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر میں شاہ زیب قتل کیس میں سزا یافتہ مجرم شاہ رخ جتوئی کے خلاف بیرون ملک فرار سے متعلق دائر مقدمے کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں کیس میں نامزد ملزم شاہ رخ جتوئی کو پیش نہ کیا جاسکا۔

(جاری ہے)

عدالت کو جیل حکام نے بتایا کہ مقدمے کو حساس قرار دینے سے متعلق محکمہ داخلہ کو خط ارسال کیا جاچکا ہے،،، لیکن محکمہ داخلہ کی جانب سے تاحال مقدمہ جیل میں چلانے کا نوٹی فیکیشن جاری نہیں ہوا۔۔عدالت نے ملزمان کی عدم پیشی پر مقدمے کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 6جون تک ملتوی کردی۔