عدالت کی2 بچیوں کے اغوا سے متعلق دائر مقدمے کا چالان پیش نہ کرنے تفتیشی افسر کے خلاف کارروائی کی سفارش

جمعرات 10 مئی 2018 18:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء) جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے سرجانی سے 2 بچیوں کے اغوا سے متعلق دائر مقدمے کا چالان پیش نہ کرنے تفتیشی افسر کے خلاف کارروائی کی سفارش کردی۔عدالت 15 مئی پر چالان ہر صورت میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ۔جمعرات کو جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے سرجانی سے 2 بچیوں کے اغوا سے متعلق دائر مقدمے کی سماعت ہوئی۔

عدالت میں جیل حکام نے مقدمے میں گرفتار چاروں ملزمان کو پیش کیا۔

(جاری ہے)

عدالت میں تفتیشی افسر نے آج بھی مقدمے کا چالان پیش نہیں کیا جس پر عدالت نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں شوکاز نوٹس جاری کئے۔عدالت نے مقدمے کے تفتیشی افسر کے خلاف کارروائی کی سفارش کرتے ہوئے انہیں 15 مئی تک چالان جمع کرانے کی ہدایت کی۔واضح رہے کہ مقدمے میں 4 ملزمان گرفتار ہیں جبکہ مقدمے میں نامزد مرکزی ملزمہ ماریا کو جیل حکام پہلے ہی نفسیاتی مریضہ قرار دے چکے ہیں۔ملزمان کے خلاف مقدمہ تھانہ سرجانی ٹاون میں درج ہے