انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں سانحہ بلدیہ کیس کی سماعت، مقدمے کے مزید گواہان طلب

جمعرات مئی 18:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ بلدیہ کیس کی سماعت مقدمے کے مزید گواہان طلب کرتے ہوئے 19 مئی تک ملتوی کردی۔جمعرات کو سینٹرل جیل میں انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سانحہ بلدیہ کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت میں کیس کے مرکزی ملزمان رحمان بھولا، زبیر چریا اور دیگر کو پیش کیا گیا جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کھ رہنما روف احمد صدیقی پیش ہوئے۔۔عدالت کے روبرو ملزمان کے خلاف ایک مزید ڈاکٹر گواہی دی۔۔۔۔عدالت نے کیس میں نامزد مزید گواہوں کو طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 19 مئی تک ملتوی کردی۔