سندھ ہائی کورٹ، ایم سی ڈی ایم سی اور فائر فائٹر ملازمین کو کو تنخواہیں،پینشن ادائیگی کے حوالے سے پیش رفت رپورٹ

جمعرات 10 مئی 2018 18:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء) سندھ ہائیکورٹ نے کے ایم سی ڈی ایم سی اور فائر فائٹر ملازمین کو کو تنخواہیں،پینشن، اور الائونسز نے دینے پر سندھ حکومت سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو 80 ہزار ملازمین کی تنخواہوں،پینشن،الائونسس اور مستقل نہ کرنے کیخلاف سی بی اے کے صدر سید زوالفقار شاہ کی درخواست کی سماعت ہوئی عدالت میں درخواست گزار کے وکیل ندیم شیخ نے موقف اختیار کیا کہ کے ایم سی،ڈی ایم سی محکمہ فائر ریسکیو اور محکمہ تعلیم کے اساتذہ کو حکومت حراساں کر رہی ہے عدالتی حکم کے باوجود ملازمین کو تنخواہوں،پینشن الائونسس اور مستقل کرنے سے محروم رکھا گیا ہے چیف سیکریٹری کی عدم پیشی پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا اور سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ چیف سیکریٹری سندھ محکمہ کے ملازمین کو پیسہ کیوں ادا نہیں کر رہی عدالت نے ریمارکس دیے کہ کیا چیف سیکرٹری سندھ کو بلانے کے لئے ہم احکامات جاری کریں ملازمین در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں ان کے معاملات حل کیوں نہیں کئے جارہی عدالت کا کہنا تھا کہ جب ملازمین خودکشی کر لیں گے تب حکومت انکی تنخواہیں اور پینشن ادا کریگی عدالت نے 15 مئی تک حکومت سندھ سے پیش رفت رپورٹ طلب کر تے ہوئے سماعت ملتوی کردی درخواست کی سماعت جسٹس عرفان سعادت اور جسٹس عدنان الکریم میمن پر مشتمل ڈویثرن بینچ نے کی۔