بیٹے کو تاریخ کے باوجود عدالت میں پیش نہ کرنے پر معمر خاتون کا سٹی کورٹ کے لاک اپ کے باہر شدید گرمی کے باوجود دھرنا

جمعرات 10 مئی 2018 18:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء) بیٹے کو تاریخ کے باوجود عدالت میں پیش نہ کرنے پر معمر خاتون کا سٹی کورٹ کے لاک اپ کے باہر شدید گرمی کے باوجود دھرنا،خاتون نے چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے انصاف کی اپیل کی ہے ۔تفصیلات کے مطابق بیٹے کو تاریخ کے باوجود عدالت میں پیش نہ کرنے پر معمر خاتون نے سٹی کورٹ کے لاک اپ کے باہر شدید گرمی کے باوجود دھرنا دیا۔

(جاری ہے)

دھرنا دینے والی خاتون کا کہنا تھا کہ اسکا بیٹا چرس کے کیس میں لانڈھی جیل میں قید ہے، جیل پولیس نے آج بھی کیس کی تاریخ ہونے کے باجود پیش نہیں کیا۔خاتون کا مزید کہناتھا کہ اسکے بیٹے کو جیل پولیس کئی تاریخیں گزرنے کے باوجود پیش نہیں کررہی۔جب اس حوالے سے اس نے متعلقہ حکام سے رابطہ کیا تو انہوں نے بھی ان سے تعاون نہیں کیا۔دھرنا دینے والی خاتون نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار اور چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی ایم شیخ سے انصاف کی بھی اپیل کی۔