مقصود قتل کیس،غیرقانونی اسلحہ برآمدگی کے معاملے کی ازسرنو تحقیقات کے کئے دائر درخواست مسترد

جمعرات 10 مئی 2018 18:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء) انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت نے مقصود قتل کیس میں پولیس کی جانب سے غیرقانونی اسلحہ برآمدگی کے معاملے کی ازسرنو تحقیقات کے کئے دائر درخواست مسترد کردی۔دوسری جانب عدالت میں ملزمان نے مقدمہ واپس سیشن عدالت منتقل کرنے کی درخواست دائر کردی۔جمعرات کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں نوجوان مقصود کے قتل کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

۔عدالت نے تفتیشی افسر کی جانب سے غیرقانونی اسلحہ کیس کے معاملے پر ازسرنو تحقیقات کے لئے درخواست مسترد کردی۔دوسری جانب عدالت میں قتل کیس میں نامزد ملزمان نے مقدمہ سیشن عدالت واپس منتقل کرنے کی درخواست بھی دائر کی۔عدالت نے مقدمے میں نامزد3 پولیس اہلکاروں کی ضمانت میں توثیق کرتے ہوئے کارروائی 19 مئی تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ مقصود قتل کیس تھانہ شاہراہ فیصل میں درج ہے۔