کراچی ،پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں ،5ملزمان گرفتار ،اسلحہ و منشیات برآمد

جمعرات 10 مئی 2018 18:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء) شہر قائد میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کی کارروائیاں جاری، مختلف علاقوں سے موٹرسائیکل لفٹر اسٹریٹ کرمنلز اور منشیات فروش سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ منشیات اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایوب گوٹھ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش اویس عرف ماما کو گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے دو کلو سے ذائد منشیات اور مسروقہ سامان ملا، ادہر لیاقت آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران دو موٹرسائیکل لفٹر وقاص، محسن اور ڈکیت آصف بنگالی کو گرفتار کرلیا ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور لیاقت آباد سے چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد کرلی گرفتار ملزمان جرائم کے عادی اور پولیس کو مطلوب تھے کھارادر پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے ادھا پاو سے ذائد منشیات برآمد ہوئی ملزم علاقے میں منشیات فروشی کا کاروبار کرتاتھا، پولیس نے ملزم کے خلاف منشیات امتناعی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا