کرپٹ سیاستدانوں کا احتساب کرکے لوٹی ہوئی قومی دولت واپس لی جائے‘ ظفرمحمود

جمعرات 10 مئی 2018 18:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء) احتساب کے بغیر انتخابات بے سود ہونگے،کرپٹ سیاستدانوں کا احتساب کرکے لوٹی ہوئی قومی دولت واپس لی جائے۔ ان خیالات کا اظہار یونٹی اینڈپیس فورم آف پاکستان کے مرکزی صدر ظفر محمود نے شہر کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے وفود سے ملاقات کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

ظفرمحمود کا کہنا تھا کہ معاشرے میں کرپشن کا ناسور سرائیت کرچکا ہے جس سے ملک تباہی کی جانب جارہاہے۔

انہوں نے کہا کہ ضروری ہے کہ انتخابات سے قبل کرپٹ سیاستدانوں اور اداروں میں ہونیوالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کرکے ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی کرکے عوام کا اعتماد بحال کیا جائے۔ ان کا کہنا تھاکہ معاشرتی سدھار کیلئے کی جانیوالی ہر کوشش کا یونٹی اینڈپیس فورم آف پاکستان پاکستان خیرمقدم کریگی۔

متعلقہ عنوان :