پاکستانی فلم’’نہ بینڈ نہ باراتی‘‘ کا ٹریلر ریلیز کردیاگیا

جمعرات 10 مئی 2018 18:42

پاکستانی فلم’’نہ بینڈ نہ باراتی‘‘ کا ٹریلر ریلیز کردیاگیا
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) کراچی میں نئی پاکستانی فلم’’نہ بینڈ نہ باراتی‘‘ کی میوزک اور ٹریلر لانچ تقریب ہوئی۔ جس میں اداکار میکال ذوالفقار اور گلوکار شفقت امانت علی کی رنگا رنگ پرفارمنس نے فلمی شائقین کے دل جیت لیے۔

(جاری ہے)

عیدالفطر سے پہلے ہی پاکستانی فلم انڈسٹری کی سرگرمیوں میں اضافہ، ایک اور نئی پاکستانی فلم ’’نہ بینڈ نہ باراتی‘‘ کا میوزک اور ٹریلر ریلیز کر دیا گیا۔

کراچی میں ہونے والی رنگا رنگ تقریب میں فلم کی کاسٹ ریڈ کارپٹ پر اتری۔ تقریب میں میکال ذوالفقار اور نایاب خان کی ڈانس پرفارمنس نے شائقین کے دل جیت لئے۔ گلوکار شفقت امانت علی نے اپنی آواز کا جادو جگا کر سننے والوں کو مسحور کر دیا۔فلم نہ بینڈ نہ باراتی 6 جولائی کو ملک بھر میں ریلیز کر دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :