کمشنر سبی ڈویژن میر سہیل الرحمن بلوچ کی زیر صدارت میگا پروجیکٹ مانگی ڈیم کے حوالے سے اجلاس ،اسیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا

جمعرات 10 مئی 2018 18:44

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء) کمشنر سبی ڈویژن میر سہیل الرحمن بلوچ کی زیر صدارت میگا پروجیکٹ مانگی ڈیم کے حوالے سے اجلاس ،اجلاس میں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا ،میگا پروجیکٹ مانگی ڈیم 2020میں مکمل کیا جائے گا جو ساڑھے نو ارب روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جا رہا ہے،اجلاس میںڈی آئی جی پولیس ملک سلیم لہڑی ، ڈپٹی کمشنر زیارت اسد اللہ کاکڑسمیت دیگر آفیسران شریک ہوئے ،تفصیلات کے مطابق کمشنر سبی ڈویژن میر سہیل الرحمن بلوچ کی زیر صدارت میگا پروجیکٹ مانگی ڈیم کے سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے ایک اہم جلاس منعقدہ ہوا ،اجلاس میں ڈی آئی جی پولیس ملک سلیم لہڑی،این ایل سی کے کرنل عمرفاروق،ڈپٹی کمشنر زیارت اسد اللہ کاکڑ،پروجیکٹ مینجر محمد عبید زاہد ، پروجیکٹ ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالکریم لونی،ڈویژنل ڈائریکٹر ترقیات وقار الزمان کیانی،اور ایڈیشنل کمشنر انجنیئر محمود احمد نے شرکت کی اجلاس میں مانگی ڈیم سیکورٹی کے انتظامات کا تفصیلاجائزہ لیا گیااس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر سبی ڈویژن میر سہیل الرحمن بلوچ نے کہا کہ مانگی ڈیم کے تعمیر سے پچیس لاکھ آبادی کو پینے کے لئے پانی میسر ہوگا اوریومیاں 81لاکھ گیلن پانی فراہم کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ مانگی ڈیم ساڑھے نو ارب روپے کی خطیر رقم سے تعمیر کیا جا رہا ہے جس کو 2020تک مکمل کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ مانگی ڈیم کے تعمیر کے لئے سیکورٹی کے موثر انتظامات کئے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :