برقی لائنوں کی مرمت کے سلسلے میںبجلی بندرہے گی ،ْکیسکو

جمعرات مئی 18:44

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو)کے اعلان کے مطابق برقی لائنوں کی ضروری مرمت ودیکھ بھال کے 11مئی کو مری آبادگرڈسٹیشن کے مری آبادفیڈرایک بجے دن سے تین بجے سہ پہر تک جبکہ انڈسٹریل گرڈکے پشتون آباد ایکسپریس اورنیوپشتون آبادفیڈروں سے صبح11بجے تا یک بجے دن بجلی بندہوگی ۔

(جاری ہے)

اسی طرح 12مئی کو مری آبادگرڈکے سیدآبادفیڈرایک بجے دن سے تین بجے سہ پہر تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔زحمت کے لئے متعلقہ جملہ صارفین سے پیشگی معذرت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :