کوئٹہ، نامعلوم افراد نے ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑادیا

جمعرات 10 مئی 2018 18:44

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء) کوئٹہ کے نواحی علاقے میں نامعلوم افراد نے ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑادیا ،پولیس کے مطابق جمعرات کو کوئٹہ کے نواحی علاقے تیرہ میل کے مقام پرنامعلوم افراد نے تخریب کاری کی غرض سے ریلوے ٹریک پر دھماکہ خیز موادنصب کررکھا تھا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے ریلوے ٹریک کے 2فٹ حصے کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ریلوے کی امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کرمتاثرہ ریلوے ٹریک کی مرمت کا کام شروع کردیا ہے ۔