ٹھٹھہ ، نا معلوم افراد خزانے کی تلاش میںقبریں کھود کر فرار

جمعرات 10 مئی 2018 17:30

ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2018ء) ٹھٹھہ میں نا معلوم افراد خزانے کی تلاش میں قبروں کی بے حرمتی کرتے ہوئے متعدد قبریں کھود کر فرار ہو گئے، پرانی قبروں کو کئی کئی فٹ تک کھود دیا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پولیس کے مطابق نا معلوم افراد خزانے کی تلاش میں قبروں کی بے حرمتی کر کے ملزمان میران پیر قبرستان میں متعدد قبریں کھود کر فرار ہو گئے، انہو ں نے پرانی قبروں کو کئی کئی فٹ تک کھودا گیا، پولیس کے مطابق خزانے کی تلاش کیلئے قبریں کھودی گئیں۔

متعلقہ عنوان :