نوتعینات ڈی جی ہیلتھ کا شاندار استقبال‘ اعتماد پر پورا اترونگا‘ ڈاکٹر صابر عباسی

دربار سہیلی سرکار پر حاضری ‘ صابر عباسی نے چارج سنبھال لیا‘محکمہ صحت کے ملازمین نے فقیدالمثال استقبال کیا‘ پھول نچھاور وزیراعظم ‘ وزیرصحت ‘ سیکرٹری صحت کا مشکور ہوں‘ نوتعینات ڈی جی‘ میرٹ انصاف کا بول بالا ہوگیا‘ ڈاکٹر منظور‘ سلیم عباسی‘ فاروق اعوان

جمعرات مئی 17:30

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) نو تعینات ڈائریکٹرجنرل ہیلتھ آزادکشمیر ڈاکٹر محمد صابر عباسی نے چارج سنبھال لیا۔ ڈی جی آفس پہنچنے پرمحکمہ صحت کے ملازمین ‘ صحت کی تمام تنظیموں نے فقیدالمثال استقبال کیا۔پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ‘ ہار ڈالے گئے۔ ڈاکٹر صابر عباسی کی افسران اور ملازمین کے ہمراہ دربار سہیلی سرکار ؒ پر حاضری ‘ چادر چڑھائی اور دعا کی۔

تعینات ڈائریکٹرجنرل ہیلتھ آزادکشمیر کو ایک بڑے جلوس کی شکل میں دفتر لایا گیا۔ اس موقع پر استقبالی ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر صابر عباسی نے کہاکہ میںمیر ی تعیناتی میرٹ اور انصاف کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ وزیراعظم راجہ فارو ق حیدر خان ‘ وزیرصحت ڈاکٹر نجیب نقی ‘ سیکرٹری صحت میجر جنرل خالد حسین اسد ‘ ایم ایل اے ڈاکٹر مصطفی بشیر اور دیگر حکام کا بے حد مشکور ہوں جنھوں نے میرٹ کا بول بالا کیا ۔

(جاری ہے)

مجھ پر جس اعتماد کااظہا رکیا گیااس پر پورا اتروں گا۔ قرض چکائوں گا۔ حکومت ‘اداروں اور بیوروکریسی کا کام عوام کی فلاح وبہبود ہوتا ہے۔ ہمیشہ ہی عوام کی خدمت کرتا رہا ہوں ۔لیڈی ہیلتھ ورکرز ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت ہیں ۔لیڈی ہیلتھ ورکرز کو جولائی سے بلاتعطل تنخواہ ملنا شروع ہو جائے گی۔ سابقہ بقایا جات بھی ادا کرینگے۔ محکمہ صحت عامہ میں جاری تمام پروگرامز کے اہداف حاصل کرینگے۔

سکولوں میں ہیلتھ سیکریننگ شروع کی جائے گی۔ وزیرتعلیم نے اس حوالے سے اتفاق کرلیا ہے ۔آج ملازمین نے محبت کا اظہار کرکے مجھے خرید لیا ہے۔ میں سب کا مشکور ہوں ۔ انشاء اللہ میرٹ پر سارے کام کرینگے۔ اس موقع پر ڈاکٹر منطور‘ ڈاکٹر سلیم عباسی ‘ڈاکٹر فاروق اعوان ‘میر محمدعارف اور دیگر نے بھی خطاب کیااور میرٹ پر تعیناتی کرنے پر حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

سابق ڈی جی چوہدری بشیر نے دفر میں آکر ڈاکٹر صابر عباسی کو چارج سنبھالنے پر مبارکباددی ۔ ڈاکٹر منظورڈاکٹر بشریٰ شمس‘ ڈاکٹر سلیم عباسی ‘ڈاکٹر فاروق اعوان‘ ڈاکٹر محمود کیانی ‘صدر پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن سید وقار جعفری ‘ ممتاز حسین پیرزادہ‘ شیخ منظور احمد‘قاضی تنویر‘ سید صمصام علی صامی ‘ میر محمد عارف‘ ظہور افسر عباسی‘ذیشان الحق ‘ سید لیاقت نقوی اور دیگر افسران و ملازمین نے استقبال کیا‘ہار پہنائے اور مبارکباد ی ۔ تمام ملازمین نے میرٹ پر ڈی جی ہیلتھ کی تعیناتی پر حکومت کا شکریہ ادا کیا ۔ میرٹ کا بول بالا ہو نے پر نعرے بازی کی گئی۔ دفتر میں مبارکباد دینے والوں کا جم غفیر امڈآیا۔

متعلقہ عنوان :